Friday, March 27, 2020

جی بی حکومت کی اپیل پر چین نے کورونا سے بچاؤ کے سامان خنجراب پر حکام کے حوالے کر دیا

جی بی حکومت کی اپیل پر چین نے کورونا سے بچاؤ کے سامان خنجراب پر حکام کے حوالے کر دیا
چین نے گلگت بلتستان حکومت کے اپیل پر کورونا وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی سامان خنجراب ٹاپ پر گلگت بلتستان کے حکام حوالے کر دیا۔

کورونا وبا سے بچاو اور لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے سے متعلق سامان لے کر ٹرک پاکستان پہنچ گیا، چین کی طرف سے بھیجے گیا امدادی سامان گلگت بلتستان حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان اور کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود خان نے خنجراب میں سامان وصول کیا ۔

طبی سامان میں پانچ ونٹیلیٹر ،بیس ہزار ٹیسٹنگ کٹ، دو ہزار این نائنٹی فائو ماسک اور دو لاکھ سرجیکل ماسک شامل ہیں۔امدادی سامان میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور علاج میں مدد دینے والی ادویات اور آلات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے علاج کیلئے چین نے اپنے طبی ماہرین پاکستان بھیجنے کا اعلان کر دیا، پاکستان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی


اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے چینی حکومت خاص طور پر سنکیانگ صوبے کے گورنر اور حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان  کا کہنا تھا چین نے ہمیشہ کی طرح اس دفع بھی عظیم دوست اور بڑے بھائی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3alyG8w

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times