Sunday, March 22, 2020

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، وزیراعلیٰ سندھ آج شام ایک اہم اعلان کریں گے۔۔۔ اہم تفصیلات آگئیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علیٰ شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علیٰ شاہ نے کہا ہے کہ میرے پاس لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، عوام کو گھروں میں بٹھانا پڑے گا، بغیر کسی مضبوط وجہ کے کسی کو بھی سڑک پر نہیں آنے دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا،جس میں وزراء، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ ودیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلیٰ شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم بڑے فیصلے کرنے جا رہے ہیں، چاہتا ہوں یوٹیلیٹی سروسز، پانی بجلی گیس و دیگر سہولیات بلاتعطل شہریوں کو ملتی رہیں۔

انہوں نے کہاکہ شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے سخت فیصلے کرنے جا رہے ہیں ،مجھے عوام کی صحت اور زندگی عزیز ہے، میں عوام کی زندگی اور صحت کی خاطر ہر وہ فیصلہ کروں گا جو ضروری ہے۔

مراد علی شاہ نے کہاکہ میں آج شام ایک اہم اعلان کروں گا جو عوام کے حق میں ہوگا، گریڈ20 کے افسر کی سربراہی میں ایک ٹیم بنا رہے ہیں ،صنعت ،صحت، بلدیات و دیگر ادارے اپنی خدمات میں کسی کمی پر ٹیم سے رابطہ کریں گے ،ٹیم چیف سیکرٹری سے مشاورت کے بعد متعلقہ محکمے کا مسئلہ حل کرے گی ۔

وزیرعلیٰ سندھ نے کہاکہ ہم 15 دن کیلئے لاک ڈاﺅن کرنا چاہتے ہیں، ہم مکمل لاک ڈاﺅن کی طرف جا رہے ہیں آج ہی اعلان کروں گا، آئی جی اور ڈی جی رینجرز کے دفاتر میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے ہر سُو بےچینی کا عالم، ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 646 ہوگئی

واضح رہےکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، ملک میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 646 ہوگئی اور وائرس سے اب تک تین افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس نے تہلکہ مچادیا ہے، اب تک(188) ایک سو اٹھاسی ممالک میں تین لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33DSZeK

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times