Tuesday, March 17, 2020

کورونا وائرس، فرانسیسی حکومت نے فوج کی مدد طلب کر لی

کورونا وائرس، فرانسیسی حکومت نے فوج کی مدد طلب کر لی
فرانس کی حکومت نے کرونا وائرس کے حوالے سے جاری کی جانے والی ہدایات پر عمل درآمد کرانے کے لیے فوج کی مدد طلب کرلی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر ایما نیول میکروں نے ایک روز قبل قوم سے خطاب کرتے ہوئے اپیل کی تھی کہ کرونا وائرس کے پیش نظر شہری خود کو گھروں تک محدود کرلیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ جو لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کریں گے یا حکومت کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر عمل نہیں کریں گے تو اُن کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ صدر ایما نیول کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو حراست میں لیا جائے گا اور اُن پر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق فرانسیسی حکومت نے کرونا کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر عمل درآمد کرانے کے لیے فوج طلب کرلی جو سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ بتایا گیا ہے کہ سول انتظامیہ احکامات پر عمل درآمد کے لیے عوام کو پابند کرے گی اور اس دوران انہیں جو بھی مدد درکار ہوگی وہ فوجی فراہم کریں گے۔

یاد رہے کہ چین کے بعد یورپ کو کرونا کا مرکز قرار دیا جارہا ہے کیونکہ یہاں وائرس نے بہت زیادہ تباہی مچا کر رکھی ہے اور صرف اٹلی میں ہی 1500 سے زائد افراد دوران علاج ہلاک ہوئے جبکہ تیس ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ فرانس کی حکومت نے ایک روز قبل ملک بھر میں دو ہفتے کے لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے گھروں پر رہیں اور باہر نکلنے سے گریز کریں۔

حکومت نے عوامی اجتماعات، تفریح گاہوں، تعلیمی اداروں کو بھی دو ہفتوں کے لیے بند کردیا جس کے بعد ایفل ٹاور پر ویرانی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2xEWsO7

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times