Thursday, March 5, 2020

کراچی میں عمارت گرنے کا واقعہ، میئر کراچی حکومت سندھ پر برہم

کراچی میں عمارت گرنے کا واقعہ، میئر کراچی حکومت سندھ پر برہم
میئرکراچی وسیم اختر نے عمارت گرنے کے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے گلبہار میں عمارت گرنے کا واقعہ بہت بڑا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مئیر کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ سے عمارت گرنے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایس بی سی اے اور دیگر ادارے کہاں ہیں؟ غیرقانونی تعمیرات کے لیے اجازت دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت ہوگیا بہت پیسے کمالیے اب ایس بی سی اے کے خلاف ایکشن لیا جائے، ضرورت پڑی تو متاثرین کے لیے متبادل رہائش کا انتظام کریں گے، جو لوگ ملبے میں پھنسے یا لاپتہ ہیں ان کی فہرست بنا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمارت گرنے کے واقعے میں اب تک 13افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، کریکٹر مدد سے ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش کا کام کیا جارہا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32TbknL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times