Sunday, March 15, 2020

روسی صدر ولادی میر پیوٹن دلی خواہش لے کر پارلیمنٹ پہنچ گئے، دنیا فیصلے کی منتظر

روسی صدر ولادی میر پیوٹن
دودہائیوں سے حکومت کرنے والے روسی صدر ولادی میر پیوٹن مزید بارہ سال تک حکومت کرنے کے خواہاں ہیں۔

گزشتہ روز مدت صدارت میں توسیع کے قانون میں تبدیلی کیلئے پارلیمنٹ پہنچ گئے اور باقاعدہ بل جمع کرادیا جس کے تحت وہ دو ہزار چوبیس کے بعد بھی بارہ سال یعنی دو ہزار چھتیس تک حکمرانی کرسکتے ہیں۔ حکومتی بل کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے اور علاقائی اسمبلیوں نے متفقہ طور پر منظوری دے دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے ملک کی آئینی عدالت کو بل پیش کیا ہے کہ وہ صدارت کی مدت کے حوالے سے موجودہ قانون میں ترمیم کرے۔

بل کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا و زیریں اور علاقائی اسمبلیوں دونوں نے متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے جس کے بعد صدر نے ان پر دستخط کئے۔ تاہم اب آئینی عدالت اس پر حتمی فیصلہ دے گی جس کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بن جائے گا۔ آئینی عدالت کا فیصلہ بائیس اپریل کو متوقع ہے۔

یاد رہے جنوری میں صدر ولادیمیر پیوٹن نے بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے طاقت کا محور صدارتی محل کے بجائے پارلیمنٹ کو بنادیا تھا۔ آئینی عدالت کی منظوری کے بعد صدر ولادیمیر پیوٹن دو ہزار چوبیس کے بعد چھ چھ سال کی مزید دومدتوں کیلئے صدر بننے کیلئے اہل قرار دے دیئے جائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TUFrIJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times