
باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کے کارناموں کا سلسلہ جاری ہے، سعودی شہر جدہ سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 732 دو گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئی جس کے باعث مسافر جدہ ائیر پورٹ پر پریشان بیٹھے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کو جدہ کے وقت کے مطابق رات ساڑھے 9 بجے روانہ ہونا تھا، زیادہ تر مسافر عمرہ معتمرین ہیں جن میں خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پرواز کا عملہ بھی موقع پر غائب ہے اور مسافروں کو کسی قسم کی کوئی معلومات بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔
مسافروں نے جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا تو سعودی ایوی ایشن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے اور پرواز وقت پر روانہ کرنے کی ہدایت کی۔
سعودی ایوی ایشن نے وارننگ جاری کی ہے کہ پرواز میں مزید تاخیر ہوئی تو جرمانہ عائد ہوگا جبکہ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز طیارہ نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2wj7sQM
0 comments: