Saturday, March 28, 2020

کورونا وائرس: احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر اب بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا

کورونا وائرس
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا

 متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر اب 50 ہزار درہم جرمانہ عائد ہوگا۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے پر 50 ہزار درہم تک کا جرمانہ مقرر کردیا ہے۔

کابینہ نے حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزیوں کی ابتدائی فہرست بھی جاری کی ہے جس کے مطابق کسی بھی مقامی یا غیر ملکی شہری کو حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی پر کم از کم 500 اور زیادہ سے زیادہ 50 ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا۔

دوسری بار خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا کردیا جائے گا جبکہ تیسری بار خلاف ورزی پر معاملہ پبلک پراسیکیوشن کے حوالے ہوگا جہاں اس کے خلاف فوجی عدالت کی کارروائی ہوگی۔

جرمانہ قرنطینہ ضوابط کی خلاف ورزی، متاثرین سے ملنے ملانے کے علاوہ اسی طرح کی دیگر تمام خلاف ورزیوں پر ہوگا۔

وزارت داخلہ، پولیس افسران و اہلکار سرکاری اداروں میں عدالتی نظام نافذ کرنے والے شہریوں پر اس حوالے سے مسلسل نظر رکھیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2X0MPEn

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times