Saturday, March 14, 2020

ماورا حسین کا ڈرائیونگ لائسنس کس وجہ سے ضبط کرلیا؟ اداکارہ سخت مشکل میں پھنس گئیں

اداکارہ ماورا حسین
 محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر برانچ نے گاڑی کی ٹوکن فیس ادانہ کرنے پر اداکارہ ماورا حسین کا ڈرائیونگ لائسنس ضبط کرلیا۔

اداکارہ ماورا حسین نے 2 سال سے گاڑی کی ٹوکن فیس جمع نہیں کرائی، محکمہ ایکسائز کے نوٹس بھیجنے پر بھی انہوں نے ادائیگی نہ کی تو محکمے نے ان کا ڈرائیونگ لائسنس ضبط کرلیا جو ٹوکن فیس ادا کرنے پر واپس کر دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماورا حسین کے ذمے 22 ہزار روپے واجب الادا ہیں جن کی ادائیگی ہونے تک ان کا ڈرائیونگ لائسنس محکمہ ایکسائز کے پاس ضبط رہے گا۔

مزید پڑھیں: فلمسٹارمیرا امریکا میں حادثے کا شکار، نجی اسپتال میں علاج جاری

دوسری جانب پاکستانی اداکارہ میرا امریکا میں موجود ہیں، جہاں وہ حادثے میں زخمی ہو گئی ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق امریکا کے نجی اسپتال میں اداکارہ کا علاج جاری ہے، ڈاکٹروں کی جانب سے میرا کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کمرے میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2U7IjR0

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times