
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1408 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی اور ملک بھر میں سب سے زیادہ 5 ہلاکتیں اب تک پنجاب میں ہوئی ہیں جب کہ ملک میں مزید نئے کیسز کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 1408 تک جا پہنچی ہے۔
سندھ
سندھ میں آج بروز ہفتے اب تک کورونا وائرس کے 17 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں تاہم صوبائی ترجمان کی جانب سے ان کیسز کی تصدیق ابھی نہیں کی گئی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں مزید 17 کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 440 سے بڑھ کر 457 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ میں حالات تشویشناک، اب تک کتنے کورونا کیسز سامنے آگئے؟ افسوسناک خبر آگئی
سندھ میں جمعے کو کورونا وائرس کے مزید 19 کیسز سامنے آئے تھے جن میں 11 نئے کیسز کراچی میں سامنے آئے جو لوکل ٹرانسمیشن کے تھے اور حیدرآباد میں لوکل ٹرانسمیشن کا ایک کیس سامنا آیا جب کہ لاڑکانہ میں ایران سے آئے 7 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی صورتحال تشویشناک ہے اور تعداد 490 ہوگئی۔
With heavy heart, I am confirming that we have lost a 22 years old patient in Faisalabad. Total loss of lives is at 5 now. Currently we have 490 confirmed cases across Punjab.
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) March 27, 2020
This is a global health emergency and everybody needs to act responsibly and help us save lives. 1/2
جمعہ کے روز پنجاب میں کورونا کے 2 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا میں جمعے کو کورونا وائرس کے مزید 57 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 180 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں اب تک اموات کی تعداد 3 ہے۔
واضح رہےکہ کے پی کے میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 2 مریض صحتیاب ہوگئے جنہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔
آزاد کشمیر
جمعرات کے روز میرپور آزاد کشمیر ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد آزاد کشمیرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔
ڈپٹی کمشنرطاہر ممتاز کے مطابق 37 سالہ متاثرہ مریض 17 مارچ کو برطانیہ سے آیا تھا اور اسے دو روز قبل قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 14 کیسز سامنے آئے جس کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 133 ہوگئی جس کی تصدیق صوبائی حکومت کے ترجمان کی جانب سے کی گئی۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور تعداد 107 ہوگئی۔
مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 16 کیس سامنے آگئے
گلگت بلتستان میں بھی جعمرات کو 7 نئے کیسز مثبت آئے۔ مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 91 ہو گئی ہے۔
مشیر اطلاعات کے مطابق تمام 7 مریضوں کا تعلق ضلع اسکردو سے ہے۔
گلگت بلتستان میں بدھ کے روز 2 مریض صحتیاب ہوئے تھے جس کے بعد صحتیاب مریضوں کی تعداد 6 ہوگئی تھی۔
اسلام آباد
جمعہ کے روز سرکاری پورٹل پر اسلام آباد میں مزید 12 کیسز رپورٹ کیے گئے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں مجموعی کیسز کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔
صحتیاب
پاکستان میں مہلک وائرس سے اب تک 25 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
وزیراعظم کورونا ٹیسٹ:
گزشتہ روز لندن کے ایک نیوز چینل نے وزیراعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر نشر کی تھی تاہم سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم کا کورونا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آنے کی غیر ملکی ٹی وی چینل کی خبر تردید کردی ہے۔
مزید پڑھیں: اتنی بڑی غلطی کہ عوام گھبرا گئی، وزیر اعظم پاکستان سے متعلق فیصل جاوید نے اصل حقیقت بتادی
سینیٹر فیصل جاوید نےٹویٹ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس سے متاثر نہیں ، خبر جھوٹی ہے، جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے، اللہ تعالیٰ سب کو سلامت رکھے۔
دنیا بھر کی صورتحال
کورونا نے دنیا کے تمام ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، امریکا میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو گئی۔ مہلک مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ستائیس ہزار سے تجاوز کر گئی، پانچ لاکھ ستترہزار پانچ سو سے زائد متاثر ہیں۔ ایک لاکھ تیس ہزار چھ سو سے زائد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: کورونا کے پے در پے وار جاری، متاثرہ افراد کی تعداد میں ہوا کتنا اضافہ؟ تفصیلات آگئیں
اٹلی میں مزید نو سو انیس افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد نو ہزار ایک سو سے زائد ہوگئی ہے، چھیاسی ہزار چار سو سے زائد متاثر ہین جبکہ اب تک دس ہزار نو سو سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QS5ZIn
0 comments: