
کورونا وائرس پاکستان سمیت دنیا کے 170 سے زائد ملکوں تک پہنچ چکا ہے اور اب تک 10 ہزار سے زائد لوگ اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ دنوں کورونا وائرس سے دو افراد جاں بحق ہوئے اور ان دونوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا مگر آج ایک اور ہلاکت سامنے آئی اور جسکا تعلق سندھ سے ہے۔
سندھ میں 1 ہلاکت
سندھ میں آج کورونا وائرس کا مریض دم توڑ گیا۔
کراچی میں کورونا وائرس سے پہلا مریض انتقال کر گیا ہے، وزیر صحت سندھ نے 77 سال کے مریض کی کورونا سے موت کی تصدیق کر دی۔
وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس سے پہلا مریض انتقال کر گیا، مریض پہلے ہی سے مختلف امراض کا شکار تھا، کورونا وائرس موت کی وجہ بنی۔
مزید پڑھیں: سندھ میں بھی کورونا وائرس پنجے گاڑنے لگا، پہلی ہلاکت سے صوبے بھر میں تشویش کی لہر
عذرا پیچوہو نے بتایا کہ سندھ میں باہر سے آنے والے لوگوں تک پہنچ رہے ہیں، کراچی میں کورونا وائرس کے 93 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 245 ہو چکی ہے، 241 مریض سندھ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے کراچی میں 90 اور سکھر میں 151 مریض زیر علاج ہیں۔
بلوچستان میں تعداد 81
بلوچستان میں کورونا وائرس کے جمعرات کو مزید 5 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 81 ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کورونا وائرس کے 31 نئے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں اب تک 76 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
پنجاب میں تعداد 78 تک جا پہنچی
پنجاب کی وزیرصحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 78 ہو گئی ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے مریضوں میں پیپلز پارٹی کے مرحوم سینیٹر کی بیٹی بھی شامل ہیں جو چند روز قبل برطانیہ سے پاکستان پہنچی تھیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا کورونا کے مریضوں کا آن لائن چیک اپ کرنے کا اہم منصوبہ
پنجاب حکومت نے کورونا کے مر یضوں کے اسپتالوں کی بجائے گھروں میں چیک اپ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔
گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے بتایا کہ کورونا ٹیلی میڈیسن اور ہیلپ لائن لاہور میں کام شروع کر دے گی جس کے تحت گھر بیٹھے کورونا مر یضوں کا آن لائن طریقے سے فوری چیک اپ ہوگا۔
خیبرپختونخوا میں 23 کیسز سامنے
خیبرپختونخوا میں بھی متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا۔
کورونا وائرس کے باعث خیبر پختونخوا میں ہونے والی دو ہلاکتوں کے بعد پشاور میں کینال روڈ کی ایک گلی کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا ہے جب کہ مردان میں بھی یونین کونسل منگاہ کو لاک ڈاؤن کر کے داخلی و خارجی راستے پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔
گلگت بلتستان میں تعداد 23 ہوگئی
گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 12 کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 23 ہوگئی ہے۔
وزیر اعظم پاکستان کی چمن بارڈر فوری کھولنے کی ہدایت جاری
وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ انھوں نے فوری چمن بارڈر کھولنے کی ہدایت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی وبا کے باوجود افغان بہن بھائیوں سے تعاون کرے گا۔
انھوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ کرونا (COVID-19) جیسی عالمی وبا پھوٹنے کے باوجود ہم اپنے افغان بھائی بہنوں کی مدد کے لیے پوری طرح یک سو اور پُر عزم ہیں۔ انھوں نے مزید لکھا کہ میں نے چمن اسپین بولدک سرحد فوری کھولنے اور ٹرکوں کو افغانستان میں داخل ہونے کی اجازت دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔
امریکی صدر کا کورونا وائرس سے متعلق ایک دوا کا مشورہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملیریا کی ایک پرانی دوا کرونا وائرس کے خلاف مددگار ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چند ہفتوں میں کرونا ویکسین میں کامیابی کا اعلان کریں گے، ملیریا کی ایک پرانی دوا کرونا وائرس کے خلاف مددگار ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، شہریوں کو کرونا وائرس کے معاشی انجام سے محفوظ رکھیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33CoPZs
0 comments: