
ملک بھر میں مہلک وائرس کورونا کے خلاف حفاظتی اقدامات کے پیش نطر بلوچستان میں تین ہفتوں کے لئے جزوی لاک ڈاؤن کے باعث شہر میں تمام بڑے شاپنگ مالزا ور مارکیٹ مکمل بند ہے۔
عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے، صوبائی حکومت نے کورونا کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر بلوچستان میں پاک فوج کی مدد طلب کر لی۔
آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو سول اختیارات دینے کےلئے خط لکھ دیا، ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج سول اداروں کی مدد کرے گی۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے ہر سُو بےچینی کا عالم، ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 646 ہوگئی
دوسری جانب پاک افغان چمن بارڈر ایک دن کھولنے کے بعد دوبارہ بند کر دیا گیا، گزشتہ روز 95 ٹرک غذائی اجناس لے کر افغانستان گئے تھے، سیکیورٹی حکام کے مطابق ٹرکوں کو گزارنے کیلئے ایک دن کیلئے اجازت دی گئی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ww34y2
0 comments: