Tuesday, March 3, 2020

کورونا وائرس کے وار جاری، چین میں مزید 38 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

کروناوائرس سے مزید ہلاکتیں
چین میں کورونا وائرس سے مزید 38 افراد کی ہلاکت کے بعد وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 981 ہوگئيں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چين ميں کرونا وائرس کے 119 نئے کيسز سامنے آنے کے بعد تعداد 80 ہزار 270 ہوگئی، جنوبی کوريا ميں کرونا وائرس سے 32 افراد ہلاک ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 328 ہوگئی۔

ایران میں وائرس کے پیش نظر 3 لاکھ فوجیوں کی خدمات طلب کرلی گئی ہیں۔ ایران میں وائرس سے 77 اموات، 23 اراکین پارلیمنٹ سمیت 2 ہزار 300 افراد بیمار ہیں۔

کورونا وائرس سے اٹلی ميں 79، امريکا ميں 9 اور اسپين ميں پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بینک نے کرونا سے نمٹنے کےلیے 12 بلین امریکی ڈالر پيکج کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پیکج کرونا سے متاثرہ غریب ممالک کو وائرس کے سدباب کےلیے دیا جائے گا۔

سربراہ ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ رقم صحت سے متعلق آلات کی خریداری اور دیگر اقدامات کےلیے ہوگی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39nsGeK

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times