
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کا پہلا کیس سامنےآیا، خاتون کے ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ متاثرہ خاتون دو روز قبل برطانیہ سے پاکستان پہنچیں تھیں، کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پرخاتون کو پہلے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں انہیں پمز اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریضہ کی حالت تشویشناک ہے، انہیں آئیسولیشن وارڈ میں وینٹی لیٹر پررکھا گیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریضہ کے اہلخانہ اور نجی اسپتال کے عملے نے ان کو قرنطینہ منتقلی کا فیصلہ کیا، مریضہ کے اہلخانہ اور نجی اسپتال کے 13افراد کے سیمپلز بھی این آئی ایچ کو موصول ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: کورونا کے 29 مصدقہ اور 25 مشتبہ کیسز سامنے آچکے ہیں: ظفر مرزا
یاد رہے کہ اس وقت ملک میں خطرناک وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 31 تک جا پہنچی ہے، کورونا وائرس کے باعث ملک میں بہت سی عوامی و معاشی سرگرمیاں مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں۔
وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تعلیمی اداروں، شادی ہالز اور سینما گھروں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ عوامی اجتماعات اور تقریبات پر پابندی لگادی گئی ہے، لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے سوا تمام ایئرپورٹس پر فلائٹس آپریشن معطل کردیے گئے ہیں۔
سندھ میں اب تک 17 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے دو مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، اسی طرح بلوچستان میں 6، جبکہ اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2IJQRIR
0 comments: