
بغداد کے قریب تاجی ملٹری بیس کو پندرہ راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا، امریکی دفاعی ذرائع نے امریکی میڈیا کو ہلاکتوں کی تصدیق کردی تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے امریکی اور برطانوی شہری فوجی تھے یا نہیں۔
عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے، غیرملکی میڈیا کے مطابق پندرہ راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔
راکٹ حملوں میں دو امریکی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک ہوگیا ہے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ بغداد کے قریب تاجی ملٹری بیس کو پندرہ راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔
امریکی اتحادی افواج کے ترجمان کرنل مائلز کیگنز نے بتایا کہ حملے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Q9nXWr
0 comments: