Tuesday, March 17, 2020

ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 238 ہوگئی، سندھ اور پنجاب میں نئے کیسز کی تصدیق

ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 238 ہوگئی، سندھ اور پنجاب میں نئے کیسز کی تصدیق
ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر دو سو اڑتیس ہوگئی،پنجاب حکومت نے میو اسپتال میں کورونا وائرس کے مریض کی ہلاکت کی تردید کردی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ دیکھا جارہا ہے،سندھ اور پنجاب میں نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 238 ہوگئی۔
سندھ میں 172،پنجاب 27،بلوچستان 16،خیبرپختونخوا 16،اسلام آباد 2 اور گلگت کے پانچ شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ 

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: حکومت سندھ کا سرکاری ہسپتالوں کی اوپی ڈیز 15 دن کے لیے بند کرنے کا اعلان

واضح رہے سندھ حکومت نے وائرس کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز 15 روز تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیے ہیں،  تاہم کریانہ سٹورز، سبزی، مرغی اور مچھلی مارکیٹس کھلی رہیں گی،سرکاری دفاتر جمعرات سے بند کردیے جائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2x8KXOA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times