Sunday, March 1, 2020

قومی ادارہ صحت کو ملک بھر سے کرونا وائرس ٹیسٹ کیلئے 157 نمونے موصول

قومی ادارہ صحت کو ملک بھر سے کرونا وائرس ٹیسٹ کیلئے 157 نمونے موصول
این آئی ایچ کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کےلیے ملک بھر سے 157 نمونے موصول ہوئے ہیں جس میں 4 سیمپلز میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق قومی ادارہ صحت کو دنیا بھر میں موت تقسیم کرنے والے مہلک ترین کورونا وائرس کے ٹیسٹ کےلیے ملک بھر سے ڈیڑھ سو زائد نمونے موصول ہوئے ہیں، 153 نموموں کے نتائج منفی آئے ہیں جبکہ 4 میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

این آئی ایچ کو سب سے زیادہ 60 فیصد نمونے پنجاب سے موصول ہوئے ہیں جبکہ گلگت بلتستان سے کورونا ٹیسٹ کےلیے کوئی نمونہ موصول نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد سے موصول ہونے والے 47 نمونوں میں سے 2 میں کورونا وائرس کی تصدیق پایا گیا ہے جبکہ صوبہ سندھ سے موصول 16 نمونوں میں سے 2 میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 89 ہزار 608 ہوچکی ہے جبکہ مہلک ترین وائرس کا شکار 45 ہزار 120 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق اب تک دنیا بھر میں اموات کی تعداد کی 3 ہزار سے زائد تجاوز کرچکی ہے اور امریکا میں بھی دو افراد کورونا وائرس کے باعث لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38eWclE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times