Thursday, March 26, 2020

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1102ہو گئی، 8 مریض جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1102ہو گئی، 8 مریض جاں بحق
ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1102 تک پہنچ گئی ہے جب کہ وائرس سے 8 مریض جاں بحق اور 21 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1102 تک پہنچ گئی ہے۔

سندھ 

سندھ میں آج 4 نئے کیسز کے بعد صوبے میں کورونا کےمجموعی کیسز کی تعداد 417 ہوگئی ہے۔

سندھ میں 14 افراد مہلک وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے 13 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے جب کہ ایک مریض انتقال کرچکا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ 

ناصر حسین شاہ نے صوبہ سندھ میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظر میں عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، صوبے میں کرفیو کا کوئی امکان نہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے ڈاکٹروں کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو زرداری کا اہم پیغام

انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا ہر اقدام عوام کے مفاد اور تحفظ کے لیے ہوگا، عوام کسی پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں۔

 پنجاب

 27 نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد  کے بعد صوبہ پنجاب میں  میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 323 ہوگئی ہے۔

 ڈاکٹر یاسمین راشد کی میڈیا سے گفتگو 

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کا لاہور کے ایکسپو سینٹر کا دورہ کیا اور ایکسپو سینٹر میں بنایا گیا ایک ہزار بستروں پر مشتمل اسپتال کاجائزہ لیا۔

وزیر صحت پنجاب کو اسپتال میں طبی سہولیات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

مزید پڑھیں: پنجاب سے افسوناک خبر آگئی، ایک ہی خاندان کے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق

اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے مزید سہولیات میں اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ کالا شاہ کاکو قرنطینہ سینٹر میں 1200 سے زائد مریضوں کو رکھنے کی گنجائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار محکمہ صحت کے انتظامات سے مطمئن ہیں جبکہ تمام تر صورتحال سے عوام کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جا رہا ہے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 12 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 131 ہوگئی ہے جب کہ سرکاری پورٹل پر بھی مجموعی کیسز کی یہی تعداد بتائی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق کیے گئے 165 ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں بھی کورونا وائرس سے ایک شخص جاں ہوچکا ہے۔

گلگت بلتستان 

گلگت بلتستان میں بدھ کے روز کورونا وائرس کے 4 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد علاقے میں مجموعی تعداد 84 ہوگئی ہے۔

مشیر اطلاعات شمس میر کے مطابق 4 نئے کیسز میں 3 مریضوں کا تعلق اسکردو سے ہے جبکہ گلگت میں مزید 2 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد صحتیاب مریضوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس، حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی

خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ خود بھی اسی مہلک وبا سے انتقال کرچکے ہیں۔

خیبر پختونخوا 

خیبر پختونخوا میں بدھ کو کورونا وائرس کے 43 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 121 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز خیبرپختونخوا کی تحصیل منگا میں 39 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد تحصیل میں کرفیو نافذ کرکے فوج تعینات کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے پیش نظر پشاور میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے تقریبات پر پابندی ہوگی

صوبائی وزیر صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے پہلے مریض کا تعلق یونین کونسل منگا سے تھا۔

خیال رہے کہ صوبے میں اب تک 3 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

اسلام آباد 

سرکاری پورٹل پر 9 کیسز میں اضافے کے بعد اسلام آباد میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بتایا کہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں کورونا کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جہاں لاہور سے آئے ایک شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے شہزاد ٹاون کو جزوی لاک ڈاون کردیا ہے، علاقے کے دیگر افراد کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے،۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایاکہ بھارہ کہو اور شہزاد ٹاؤن میں کیسز کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمییر

 آزاد کشمیر میں ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں اب تک 8 افراد جاں بحق اور 21 صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39iWicC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times