
ترجمان توانائی ڈویژن نے میڈیا میں پھیلی خبروں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے نہ ہی ایسی کوئی تجویز ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں میڈیا پر ایک روپے 65 پیسے اضافے کی خبر بے بنیاد ہے۔
یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل وزیر اعظم عمران خان نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کرنے اور بجلی کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی تھی، وزیر اعظم نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں کہا کہ توانائی کا شعبہ ملکی معیشت کی ترقی میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے، صارفین اور صنعتوں کو مناسب قیمت پر بجلی کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔
مزید پڑھیں: مہنگائی کے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل گئے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
یاد رہے کہ آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوادی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ میں پٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ سمری میں ڈیزل 7 روپے 50 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی نمایا کمی کا امکان ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32BAg2L
0 comments: