
کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔
جب کہ دوسرا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جس کا آغاز شام سات بجے ہوگا۔
پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو پہلے میچ میں ہرا کر دو پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں جب کہ قلندرز کو پہلے میچ میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دو پوائنٹس ہیں، وہ ایونٹ کے دو میچز کھیل چکی ہے جس کے پہلے میچ میں وہ فاتح قرار پائی جب کہ دوسرے میں اسے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ آج ایونٹ میں اپنا تسرا میچ کھیلے گی جب کہ پہلے میچاسے گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھااور دوسرے میچ میں ملتان سلطانز کوشکست دی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2vSI1oR
0 comments: