Wednesday, February 5, 2020

شہر قائد میں خاوند اور بیٹے کے ساتھ مل کر آئس سمگل کرنے والی خاتون گرفتار

شہر قائد میں خاوند اور بیٹے کے ساتھ مل کر آئس سمگل کرنے والی خاتون گرفتار
سندھ پولیس نےکراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سےچالاک خاتون آئس اسمگلر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون پولیس کو چکما دینےکیلئےرکشہ میں منشیات فروخت کرتی تھی، منشیات سپلائی کرنے کے دوران بیٹا یا شوہر رکشا چلا رہا ہوتا تھا تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔

پولیس کے مطابق خاتون بلوچستان سے آئس اور دیگر منشیات لاکر کراچی کے پوش علاقوں اور یونیورسٹیز میں فروخت کرتی تھی۔ آئس ڈیلر کی شناخت گل بی بی جبکہ اُس کے ساتھی کی شناخت عنایت کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے آئس اور دیگر منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس افسر کے مطابق منشیات ڈیلرز کا یہ گروہ اس سے پہلے دو بار گرفتار ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پوش علاقوں کے نوجوانوں اور مختلف جامعات کے طالب علموں کو آئس نشہ فروخت کرنے والے ملزمان کو پولیس حراست میں لے چکی ہے۔

سندھ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر گزشتہ برس فیس بک پیج کے ذریعے آئس نشہ فروخت کرنے والے ملزمان کو حراست میں لیا تھا، علاوہ ازیں ایک اور کارروائی میں 15 رکنی گروہ کو گرفتار کیا تھا جو مختلف یونیورسٹیز میں منظم طریقے سے نشہ فروخت کرتا تھا، گروہ میں خواتین بھی شامل تھیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39a9JM1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times