
گزشتہ روز(7فروری 2020) دبئی میں پیسا ایوارڈز 2020 کا میلہ سجا جس میں ماہرہ خان، میرا جی، عائشہ عمر، شہریار منور، مومنہ مستحسن، عروہ حسین، فرحان سعید، سارہ خان، حرا مانی، علی ظفر، ثنا جاوید، زارا نور عباس، اشنا شاہ، اداکارہ ریما، آئمہ بیگ اور صدف کنول سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کےتقریباً تمام اسٹارز نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران تمام فنکاردیدہ زیب اور جھلمل کرتے لباسوں میں نہایت خوش اور ایک دوسرے سے ہنسی مذاق کرتے ہوئے نظرآئے۔ تاہم ماحول اس وقت مزید خوبصورت ہوگیا جب ماہرہ خان اورمیرا جی ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات کرتی نظرآئیں اور دونوں نے نہایت دوستانہ ماحول میں باتیں کیں۔ اس وقت اداکار شہریارمنور بھی وہیں موجود تھے اور دونوں کی باتوں کا خوب لطف لے رہے تھے۔
ماہرہ خان نے میرا جی سے شکوہ کرتے ہوئے کہا زندگی میں پہلی بار میں میرا جی آپ سے خوش نہیں ہوں، میرا نے کہا کیوں میں نے ایسا کیا کردیا۔ جس پر ماہرہ نے کہا آپ کو یاد ہے ہم دونوں بہت اچھی دوست بن گئے تھے، میرا جی نے کہا ہاں اور شہریار منور نے بھی کہا ہاں مجھے بھی یاد ہے۔ ماہرہ نے کہا لیکن مجھ سے کسی نے کہا ہے کہ آپ نے پھر میرے بارے میں کچھ کہا ہے۔
ماہرہ کی اس بات پر میرا نے فوراً کہا میں قسم کھاتی ہوں ماہرہ میں نے تمہارے بارے میں کچھ نہیں کہا جس پر شہریار منور نے کہا میرا جی کیا واقعی یہ سچ ہے جس پر میرا نے کہا ہاں یہ بالکل سچ ہے۔ بعد ازاں شہریار منور نے کہا میرا جی آج’’ آپ کی عدالت‘‘ میں ہیں۔
تاہم میرا نے ایک بار پھر ماہرہ سے متعلق اپنے بیانات سے یوٹرن لیتے ہوئے حال ہی میں ایک ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ میں ماہرہ سے زیادہ باصلاحیت ہوں لیکن پھر بھی شوبز انڈسٹری میں ماہرہ کو بلاوجہ اہمیت دی جاتی ہے اور میرے حصے کا کام بھی انہیں دے دیا جاتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2w3irOd
0 comments: