Thursday, February 13, 2020

ترک صدر رجب طیب اردگان اسلام آباد پہنچ گئے

ترک صدر رجب طیب اردگان اسلام آباد پہنچ گئے
ترک صدر رجب طیب اردوان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

رجب طیب اردوان اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچے تو وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ کے اراکین نے ترک صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔

ترک خاتون اول بھی رجب طیب اردوان کے ہمراہ ہیں، وزیراعظم عمران خان مہمانوں کی گاڑی خود چلا کر وزیراعظم ہاؤس لے گئے جہاں ترک صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

طیب اردوان کے دورے کے دوران دفاع، ریلوے، اطلاعات، معیشت اور تجارت پر متعدد معاہدے ہوں گے جب کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوہری شہریت کے ایک معاہدے پر بھی دستخط ہوں گے۔

ترک صدر 14 فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان ترک صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

دونوں رہنما پاک ترک اسٹریٹجک تعاون کونسل کی مشترکہ صدارت کریں گے جس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔

صدر طیب اردوان اور وزیر اعظم عمران خان مشترکہ نیوز کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31XJIxm

0 comments:

Popular Posts Khyber Times