
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو مرتبہ کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹیڈ کے مدمقابل آئی گی۔
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل کا اگلا ٹورنامنٹ مکمل طور پر پاکستان میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامیہ نے ان کے اس خواب کو پورا کیا اور آج سے ملک کے چار شہروں میں اس میگاایونٹ کے 34 میچز کھیلے جائیں گے۔
اسلام آباد یونائیٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کے مابین اب تک نو مقابلے ہوئے ہیں جن میں سے کوئٹہ نے پانچ مقابلوں میں فتح اپنے نام کی جبکہ اسلام آباد چار مقابلے جیتنے میں کامیاب رہا۔
پی ایس ایل فائیو 2020 کی باقاعدہ رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 6 بج کر 45 پر ہوگی، جس میں چمچماتی ٹرافی کپتانوں کو مکھڑا دکھائے گی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی اور اعلیٰ حکام پانچوں فرنچائز کے کپتانوں، شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد اور ہزاروں شائقین کی موجودگی میں پی ایس ایل فائیو کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔
ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے افتتاحی میچ کے لیے فرسٹ کلاس ٹکٹ کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے اور اڈھائی ہزار والے ٹکٹ کی قیمت کم کر کے 1500 روپے کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچز کے باقی کیٹیگریز کے تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں۔
کراچی میں پی ایس ایل فائیو کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کردیے گئے ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ کے لیے صوبائی حکومت اور پولیس نے انتظامات مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک پلان بھی ترتیب دے دیا ہے۔
پی ایس ایل کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جس کی انعامی رقم 10 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔ فاتح ٹیم کو پانچ لاکھ ڈالر اور رنر اپ ٹیم کو دو لاکھ ڈالر کا انعام ملے گا۔
اسی طرح ہر میچ کے بہترین کھلاڑی ساڑھے چار ہزار ڈالر ملیں گے جبکہ بہترین پرفارمنس دکھانے والے بولرز، بٹسمین اور فیلڈرز کو 80 ہزار ڈالر کے حقدار ٹھیریں گے۔
گزشتہ روز چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے پاکستان سپر لیگ (پی سی ایل) فرنچائز کے مالکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 11 ماہ پہلے کہا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان میں ہو گا اور ہم نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ لیگ ہماری نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ہے اور اگلے سال پشاور میں بھی پی ایس ایل کے میچز کرائے جائیں گے۔
احسان مانی نے کہا کہ ہم نے ٹرافی کی رونمائی اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان سے کرائی وہ پوری دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے ہمارے لیے وقت نکالا ان کا شکریہ۔
انہوں نے کہا کہ بہت سارے غیر ملکی کرکٹرز نے پی ایس ایل کے لیے رجسٹریشن کرائی تھی جبکہ 10 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا کامیاب انعقاد بھی خوش آئند ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2T1wXh0
0 comments: