
بحرین کی وزارت صحت نے بھی اپنے ملک میں چھے افراد کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ کورونا کا شکار افراد بحرینی اور سعودی شہری ہیں۔ بحرین کی وزارت صحت نے پیر کو کورونا کا پہلا مریض رجسٹرڈ کرنے کی خبر دی تھی۔
متحدہ عرب امارات بھی مغربی ایشیا کا ایک ایسا ملک ہے جہاں کورونا پھیل چکا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک پچاس اماراتی شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے اٹھارہ مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
کویت کے وزیرصحت نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں کورونا کا شکار ہونے والوں کی تعداد آٹھ تک پہنچ چکی ہے۔
عمان کی وزارت صحت نے اس ملک میں کورونا کے دو مریضوں کے ہونے کی خبر دی ہے۔
مزید پڑھیں: کرونا وائرس پر قابو، چینی ڈاکٹرز کا بھرپور جشن، ویڈیو وائرل ہوگئی
عالمی ادارہ صحت نے بھی ایک بیان میں دنیا بھر کے ملکوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی جانب سے ہوشیار رہیں اور اس سے نمٹنے کے لئے تمام لازمی تدابیر بروئے کار لائیں۔
کورونا وائرس دسمبر دوہزار انیس میں مشرقی چین کے صوبہ ہوبئی کے ووہان شہر سے پھیلنا شروع ہوا اور بظاہر اس کا سرچشمہ غیراہلی یاغیر پالتو جانور رہے ہیں۔
کورونا وائرس اس وقت امریکہ، برطانیہ، اسٹریلیا، تھائیلنڈ ، جنوبی کوریا ، جاپان، کینڈا ، فرانس ، ایران ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، بحرین ، اٹلی سمیت چین کے تیس شہروں اور دنیا کے تیس سے زائد ممالک میں سرایت کر چکا ہے ۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک دنیا بھر میں اسّی ہزار سے زیادہ افراد کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے ستائیس ہزار مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ستائیس سو سے زیادہ مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HUTyH9
0 comments: