Wednesday, February 5, 2020

خیبرپختونخواہ، محکمہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق رپورٹ جاری

کورونا وائرس کے خوالے سے خیبرپختونخواہ کے محکمہ صحت نے اپنی رپورٹ جاری
کورونا وائرس کے خوالے سے خیبرپختونخواہ کے محکمہ صحت نے اپنی رپورٹ جاری ہو گئ ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں6 مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے، جن میں سے کسی بھی شخص میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرونِ ملک سے آنے والی 7 پروازوں سے 1454 مسافر پشاور ایئرپورٹ پہنچے جنہیں اسکریننگ کے بعد ہی جانے کی اجازت دی گئی۔

یاد رہے کہ چین سے پھیلنے والے مہلک وائرس سے اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، آج بھی چین میں ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد تعداد 450 سے تجاوز کرچکی۔

چین کے علاوہ بھارت، امریکا سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں بھی کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے، اس کے علاوہ ہانگ کانگ میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع سامنے آئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صرف منگل 5 فروری کے روز چین میں کرونا وائرس کے چار ہزار نئے تصدیق شدہ کیسز رجسٹرڈ جبکہ 65 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2vVe0or

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times