
پنجاب کے شہر پاکپتن میں لالہ زار کالونی میں ملزم نے 2 بھائیوں سے زیادتی کی، بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹر نے بچوں سے زیادتی کی تصدیق کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کی عمریں6 سال اور 4 سال بتائی جاتی ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی کا کہنا ہے کہ پاکپتن پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
خیال رہے کہ ملک میں بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رواں سال جنوری میں خیبرپختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں 10 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔
گزشتہ سال نومبر میں گوجرانوالہ کی 8 سالہ مریم کو مبینہ زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا گیا تھا، جس کی لاش تین روز بعد کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔
بچی کی لاش برآمد ہونے سے قبل پولیس نے شک کی بنیاد پر ہمسائے عبد الغنی کو گرفتار کیا تھا جس نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کیا تھا، ملزم کی نشاندہی پر کمسن مریم کی لاش برآمد کی گئی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/389kD3V
0 comments: