میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے حافظ سعید کی سزا کا خیر مقدم کیا ہے، نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے کہ حافظ سعید کو سزا ملنا اہم پیش رفت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انھوں نے ٹویٹ کیا کہ دہشت گردوں کے مالی معاملات پر پاکستان اپنے وعدوں پر عمل کر رہا ہے، عمران خان کہہ چکے ہیں کہ دہشت گردوں کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔
Today’s conviction of Hafiz Saeed and his associate is an important step forward – both toward holding LeT accountable for its crimes, and for #Pakistan in meeting its international commitments to combat terrorist financing.
— State_SCA (@State_SCA) February 12, 2020
ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کے سلسلے میں پاکستان کی جدوجہد بین الاقوامی وعدوں کے مطابق ہے، وزیر اعظم عمران خان نے بھی کہا کہ یہ پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے حافظ سعید کو 2 مقدمات میں سزا سنا دی ہے، اے ٹی سی نے لاہور اور گوجرانوالہ میں درج 2 مقدمات میں ساڑھے 5،5 سال قید کی سزا سنائی، بعد ازاں عدالت نے حافظ سعید اور ان کے ساتھی کو سنائی گئی سزا کا 27 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ پراسیکوشن نےعدالت کے سامنے اپنے الزامات کو ثابت کیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ حافظ سعید اور ساتھی ظفر اقبال کو 11 سال قید بامشقت سنائی جاتی ہے، دونوں کو مجموعی طور پر 30 ہزار جرمانہ بھی دینا ہوگا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر دس دن کی مزید سزا بھگتنا ہوگی۔ خیال رہے کہ منگل کے روز اے ٹی سی نے جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کی درخواست منظور کرتے ہوئے حافظ سعید کے خلاف تمام مقدمات یک جا کرنے کی ہدایت کی تھی، عدالت حافظ سعید کے خلاف تمام مقدمات کا فیصلہ 15 فروری کو سنائے گی، ان کے خلاف مختلف عدالتوں میں دہشت گردی کے 6 مقدمات زیر سماعت ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39Bgk2B
0 comments: