پاکستان کے نامور اداکار اور ڈرامہ’ خانی‘ سے مشہورہونے والے فیروزخان نے اپنی اداکاری کے باعث مداحوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی طرف راغب کیا تھا۔
اداکار کے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر بھی بہت سے مداح انہیں فالو کرتے تھے تاہم اچانک ہی اداکار کی جانب سے ان کا اکاؤنٹ بند کردیا گیا۔ اداکار کا اس متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
اب انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کرنے کی وجہ ان کی اہلیہ علیزے فیروزخان نے خود ہی بتادی۔ علیزے خان نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری شئیر کی جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ موجود ہیں۔ اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ یہ روحانی سفر آپ کی زندگی میں مزید اعتماد لائے اور آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں۔
واضح رہے کہ اداکار جلد ہی نئی آنے والی ایکشن اوررومانس سے بھرپورفلم ’ٹچ بٹن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Sg4B3k
0 comments: