
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا بھارت کو شکست دے کر کبڈی ورلڈکپ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
بھارت کو شکست دیکر کبڈی کا عالمی کپ جیتنے پر میں پاکستان کی کبڈی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 17, 2020
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کبڈی ورلڈکپ جیتنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’فتح کو خطے اور عالمی امن کے نام کرناچاہیے، پاکستان کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے‘۔
مزید پڑھیں: کبڈی ورلڈکپ جیتنے پر آرمی چیف کی پاکستان کبڈی ٹیم کو مبارکباد
جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی کبڈی ورلڈکپ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایونٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں نےعمدہ کھیل پیش کیا، فائنل میں پاکستان اور بھارت دونوں ٹیموں کے کھیل کا معیار بہت اچھا تھا، عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنے پر دونوں ٹیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔
یاد رہے لاہور میں کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان بھارتی ٹیم کو شکست دے کر پہلی بار کبڈی کا عالمی چیمپئن بن گیا، کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو پچھاڑااور بھارت کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2u4j9Kd
0 comments: