Sunday, February 9, 2020

پی آئی سی حملہ کیس: حسان نیازی کی جان جلد نہیں چھٹنے والی، لاہورہائیکورٹ رجسٹرار آفس کا فیصلہ آیا سامنے

حسان نیازی
لاہورہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے پی آئی سی حملہ کیس میں حسان نیازی سمیت8 وکلا کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا۔

لاہورہائیکورٹ میں پی آئی سی حملہ میں وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی سمیت8 وکلا کی ضمانت منسوخی کی پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی، رجسٹرار آفس نے وکلاکی ضمانت منسوخی کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا، رجسٹرار آفس نے وکلا کے خلاف درج ایف آئی آر کی مصدقہ کاپی نہ لگانے کا اعتراض کیا۔

رجسٹرارآفس کے اعتراض کے باعث پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کےلئے مقرر نہ ہوسکی۔

مزید پڑھیں: پی آئی سی حملہ کیس، حسان نیازی سمیت10 وکلا کی عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ

یاد رہے کہ 22جنوری 2020 کو انسداد دہشتگردی عدالت نے پی آئی سی حملہ کیس میں حسان نیازی سمیت10 وکلا کی عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا،

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2uprzMC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times