Thursday, February 6, 2020

پاکستانی شائقین پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے لیے پر جوش، تاریخ کا حتمی اعلان ہوگیا

پاکستانی شائقین پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے لیے پر جوش، ایونٹ کا آغاز 20 فروری سے ہوگا
ٹیسٹ کرکٹ کے ساتھ پاکستانی شائقین کی نظریں پی ایس ایل پر پاکستان سپر لیگ شروع ہونے میں چند دن باقی رہ گئے۔

پی ایس ایل میں پاکستانیوں کے ساتھ بین الاقوامی کھلاڑی بھی ایکشن میں ہونگے یہ بات بھی یہاں قابل ذکر ہے پاکستان سپر لیگ کا پانچواں مرحلہ پاکستان کے تمام میدانوں کو رونقیں بخشے گا۔

یاد رہے پاکستان سپر لیگ کو پاکستانی میدانوں میں پہنچنے کے لیے 4 ایڈیشنز گزارنے پڑے ہیں۔ 

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز 20 فروری 2020 سے ہوگا۔ 

پس منظر

پانچ ٹیموں پر مشتمل لیگ کے پہلے ایڈیشن کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے۔

ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن میں ٹورنامنٹ کو پاکستان لانے کا آغاز کیا گیا۔

ابتدائی طور پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2017 کا فائنل پاکستان میں منعقد کیا گیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔

ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن میں بھی پاکستان سپر لیگ کی آہستہ آہستہ پاکستان واپسی کا سفر جاری رہا۔

پی ایس ایل 2018 کے 3 میچز پاکستان میں کھیلے گئے، جن میں 2 پلے آف اور فائنل شامل تھا۔

ایونٹ کا فائنل 25 مارچ کو، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔

اسی تاریخ پر 25 سال قبل پاکستان نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 1992 کا فائنل جیتا تھا۔

ایڈیشن میں پہلی مرتبہ چھٹی ٹیم ملتان سلطانز کو بھی لیگ کا حصہ بنایا گیا

سیزن 2019 میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 8 میچوں کی میزبانی نیشنل اسٹیڈیم کراچی نے کی اور تاریخی ایونٹ کا فائنل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا۔

سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلی فتح سمیٹی۔ 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OCQmDM

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times