فلسطینی تنظیم حماس کے نمائندے خالد القدومی نے سنچری ڈیل کو حق و باطل کے درمیان ایک سرحد قراردے دیا،ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی جعل سازی سے مسلمانوں کے درمیان یکجہتی اور اتحاد پیدا ہوگیا ہے۔
خالد قدومی کا کہنا تھا کہ سنچری ڈیل ایک کھوکھلا منصوبہ ہے ،،جس میں فلسطینیوں کے حقوق کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدی معاملہ کو اسلامی ممالک اور اسلامی تنظیموں نے مسترد کر دیا ہے۔
حماس کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جنرل سلیمانی کو امریکہ نے بزدلانہ طور پر شہید کرکے علاقائی عوام پر دباؤ قائم کرنے کی ناکام کوشش کی۔
خالد قدومی کا کہنا تھا شہید سلیمانی کی مظلومانہ شہادت کے نتیجے میں خطے میں انقلاب کی ایک نئی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کی شہادت نے خطے میں امریکاکے تمام مزموم عزائم کو ناکام بنادیا ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37kE751
0 comments: