
اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو سیاسی گرو مسلم لیگ (ن) سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں ان کی اطلاع کے لئے شریف خاندان صرف ایک معاملہ چاہتا ہے کہ ان کے باقی ماندہ خاندان کو باہر جانے دیا جائے۔
جو سیاسی گرو مسلم لیگ سے امیدیں لگائ بیٹھے ہیں ان کی اطلاع کیلئے شریف فیملی صرف ایک معاملہ چاہتی ہے کہ ان کے باقی ماندہ خاندان کو باہر جانے دیا جائے،پاکستان کی سیاست سے ان کا دل بھر چکا ہے،حمزہ اور مریم کے باہر جانے پر حکومت آج راضی ہو جائے یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 22, 2020
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست سے شریف خاندان کا دل بھر چکا ہے، حمزہ اور مریم کے باہر جانے پر حکومت آج راضی ہو جائے یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے۔
واضح رہے کہ فواد چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھا جس میں انہوں نے شہبازشریف کے ایوان میں نہ آنے پر کڑی تنقید کی ہے۔ اپوزیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لارہے، قانون سازی میں اپوزیشن لیڈر کا اہم کردار ہوتا ہے، ان کی غیرموجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VeRHEO
0 comments: