Monday, February 24, 2020

پی ایس ایل سیزن فائیو کے گانے پرلفظی جنگ جاری، علی ظفر کا علی عظمت کے بیان سے متعلق حیرانگی کا اظہار

پی ایس ایل سیزن فائیو کے گانے پرلفظی جنگ جاری، علی ظفر کا علی عظمت کے بیان سے متعلق حیرانگی کا اظہار
پی ایس ایل سیزن فائیو کے گانے پر پاکستانی گلوکاروں کی جانب سے ردعمل کے اظہار کا سلسلہ جار ی ہے۔

گزشتہ روز پی ایس ایل کے لئے نیا گاناگانے کا اعلان کرنے والے علی ظفر کہتے ہیں کہ پی ایس ایل کے سیزن فائیو کا گانا عوام کو اچھا لگا تو یہ اچھی بات ہے۔

پی ایس ایل کا گانا عوام کو اچھا لگا تو اچھی بات ہے۔عوام ہی بتا سکتے ہیں کہ پی ایس ایل کا گانا اچھا تھا۔ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہافنکار سیاستدانوں سے بہتر لڑ رہے ہیں تاہم کسی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے سے جیت نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا پی ایس ایل فائیو کاگانا اچھا تھا تاہم اس کی پسندیدگی کے حوالے سے عوام ہی رائے دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہاعلی عظمت سے ان کی اچھی دوستی ہے لیکن انہیں علی کے ان کے بارے دیئے گئے بیان پر حیرت ہوئی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے سیزن فائیو کا گانا جس دن پی سی بی نے ریلیز کیا اس دن سے تنقید کی زد میں ہے اور اس پر علی عظمت اور علی ظفر کے درمیان نام لئے بنا لفظی جنگ بھی ہوئی تھی ۔

تکرار بڑھنے پر علی ظفر کی جانب سے نئے گانے کی ریلیز کااعلان بھی کیاگیاہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SRxXWg

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times