Thursday, February 13, 2020

پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے بڑی خوشخبری، سرمایہ کار خوش

پاکستان سٹاک مارکیٹ سے بڑی خوشخبری، سرمایہ کار خوش
پاکستان سٹاک مارکیٹ سے کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اچھی خبریہ ہے کہ آج کاروبار حصص میں مثبت رجحان دیکھا گیاہے۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغار 40 ہزار 531سے ہوااور ابتدائی چندگھنٹوں میں 100انڈیکس میں ایک سو سے ایک پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اگر گزشتہ روز کی بات کریں توگزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی اور 100 انڈیکس میں 816 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 39 ہزار 296 کی سطح سے ہوا تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی 100 انڈیکس میں 350 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔کاروبار میں یہ مثبت رجحان برقرار رہا اور100 انڈیکس 40,531 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تاہم منگل کو ملا جلا رجحان رہا تھا، 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 39 ہزار 296 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 428 پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا تاہم اس میں اتار چڑھاو کاسلسلہ جاری رہا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SFX2Cb

0 comments:

Popular Posts Khyber Times