
آج پاکستان کی کم عمر ترین کمپیوٹر سائنسدان ارفع کریم رندھاوا کا یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔
وہ آج کے دن 1995 میں پیدا ہوئیں ۔ ارفع کریم رندھاوا2004 میں نو سال کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ کی مستند انفارمیشن ٹیکنالوجی ماہر بن گئیں۔
انہوں نے 2005 میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سمیت متعدد ایوارڈز حاصل کئے۔
ارفع کریم نے مختلف عالمی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کی اور امریکہ میں مائیکرو سافٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔
21 دسمبر 2011 کی ایک سرد رات کو ارفع کریم نے اپنی ماں سے سر میں درد کی شکایت کی آرام کرنے کے لیے لیٹا دیا، مگر اس رات وہ ایسی گہری نیند سوئی پھر کبھی جاگ ہی نہ سکیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GKCumD
0 comments: