
فواد چوہدری کا ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ دنیا کی تاریخ میں یہ سب ہو چکا ہے، اس طرح کی سزائیں قبائلی معاشروں میں ہوتی ہیں جہاں انسان اور جانور ایک برابر ہیں۔
دینا کی تاریخ میں یہ سب ہو چکا ہے، اس طرح کی سزائیں قبائلی معاشروں میں ہوتی ہیں جہاں انسان اور جانور ایک برابر ہیں، مہذب معاشرے مجرموں کو سزا سے پہلے جرم روکنے کی تدبیر کرتے ہیں، اس طرح کی سزاؤں سے معاشرے بے حس ہو جاتے ہیں اور سزا اپنا اثر کھو دیتی ہے، https://t.co/TErSoNRfrT
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 7, 2020
ان کا کہنا تھا کہ مہذب معاشرے مجرموں کو سزا سے پہلے جرم روکنے کی تدبیر کرتے ہیں، اس طرح کی سزاؤں سے معاشرے بے حس ہو جاتے ہیں اور سزا اپنا اثر کھو دیتی ہے۔
مزید پڑھیں: فواد چوہدری اور شیریں مزاری کی سرعام پھانسی قرارداد کی بھرپورمذمت، بیان جاری
فواد چوہدری کی مذکورہ ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ اللہ الحق ہے اور اس کا حکم الحق ہے، اسلامی سزاؤں کو ظلم و بربریت کہنے والے خود ظالم ہیں۔ دوسرا قبائلی معاشرہ دنیا کا سب سے مہذب معاشرہ ہے جہاں عورت کی عزت، بڑوں کا ادب اور پختون ولی ہے۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ قبائلی معاشرہ وہ ہے جہاں سر قربان کیا جاتا ہے لیکن عزت نہیں، مجھے فخر ہے اپنےقبائلی معاشرے پر۔
اللہ الحق ہے اور اس کا حکم الحق ہے
— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) February 7, 2020
اسلامی سزاؤں کو ظلم و بربریت کہنے والے خودظالم ہیں
دوسرا قبائلی معاشرہ دنیا کا سب سے مہذب معاشرہ ہے جہاں عورت کی عزت، بڑوں کا ادب اور پختون ولی ہے۔ جہاں سر قربان کیا جاتا ہے لیکن عزت نہیں۔
مجھے فخر ہے اپنےقبائلی معاشرہ پہ
#HangRapistsPublicly https://t.co/L0rp4yygnC
فواد چوہدری کے علاوہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد کی مخالفت کی ہے ساتھ ہی اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی نے بھی سخت مذمت کی ہے البتہ مسلم لیگ (ن) نے اس قرارداد کی حمایت کی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SFOEmn
0 comments: