Sunday, February 9, 2020

مرادعلی شاہ کا اچانک سندھ سیکرٹریٹ کا دورہ، ایسا کیا منظر دیکھا کہ آگ بگولہ ہوگئے؟ اہم خبر آگئی

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے اچانک سندھ سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، عملے سمیت افسران کی غیر حاضری پر مراد علی شاہ برہم ہو گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے اچانک سندھ سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، سیکرٹری لیبررشید سولنگی بھی آفس سے غیرحاضر پائے گئے، وزیراعلیٰ سندھ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب افسران نہیں آئیں گے تو عملہ کیسے موجود ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے استفسار کیا کہ سیکرٹری لیبر کہاں ہیں، پی ایس سیکرٹری لیبر نے وزیراعلیٰ سندھ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری لاڑکانہ گئے ہیں ،اسی دوران اچانک سیکرٹری لیبر دفتر پہنچ گئے، وزیراعلیٰ سندھ نے سیکرٹری لیبر سے سوال کیا کہ آپ تو لاڑکانہ گئے تھے اچانک کیسے آگئے۔

وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے محکمہ بلدیات کے مختلف دفاتر پر بھی چھاپے مارے، سیکرٹری بلدیات و دیگر افسر اور عملہ غیر حاضر پایاگیا، وزیراعلیٰ سندھ نے غیرحاضر افسروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔

مرادعلی شاہ نے استفسار کیا کہ سیکرٹری بلدیات روشن شیخ کہاں ہیں، عملے نے جواب دیا کہ روشن شیخ چیف سیکرٹری کے اجلاس میں گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے اسٹاف نے کہا کہ چیف سیکرٹری کے پاس کوئی اجلاس نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ بلدیات کے بائیومیٹرک روم کا دورہ کیا، ترجمان وزیراعلیٰ نے کہاکہ بائیومیٹرک روم میں کوئی انٹری کا ڈیٹا موجود نہیں تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37gHNou

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times