
ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ایران کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی جب کہ بھارت نے آسٹریلیا کو زیر کر کے فیصلہ کن معرے کے لیے کوالیفائی کیا۔
سیمی فائنل میں پاکستان نے حریف کھلاڑیوں کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے ٹائٹل کی دوڑ میں جگہ بنائی، پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کے سلسلے کو برقرار رکھا اور ایران کو باآسانی شکست دی۔
فائنل میں پاکستان اور بھارت میں ٹاکرا ہوگا، روایتی حریفوں میں آج جوڑ پڑے گا۔ دونوں ٹیمیں بھرپور فارم میں ہیں اور آج اقبال اسٹیڈیم میں زور آزمائی کریں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم نے کینیڈا، آسٹریلیا اور آذربائیجان کو شکست دی تھی جب کہ بھارت کو ایران سے سخت مقابلے کا سامنا رہا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37ruvpb
0 comments: