
شامی عوام نے قومی پرچم لہراتے ہوئے پہلی پرواز کا استقبال کیا،خانہ جنگی کا شکار حلب میں زندگی بھر سے مسکرانے لگی۔
شام کے شہر حلب کی آزادی کے بعد ایک اور سنگ میل عبور،،نو سال کے طویل عرصے کے بعد شامی فضائیہ کی ایک پرواز حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری ۔
دمشق سے آنے والی تجارتی پرواز شام کے عہدے داروں اور صحافیوں کو لے کر حلب پہنچی،اے 320 کی آمد شام کے دو بڑے شہروں کے درمیان پروازوں کی بحالی کا پیغام لے کر آئی۔
ائیرپورٹ پر آئے شامی عوام نے قومی پرچم لہراتے ہوئے پہلی پرواز کا پر تپاک استقبال کیا۔
واضح رہے منگل کے روز حلب کے عوام سعد الله الجابری اسکوائر میں اکھٹا ہوئے اور دہشتگردوں کے چنگل سے حلب شہر کی مکمل آزادی کا جشن منایا۔
اس سےپہلے بھی حلب شہر کے عوام نے سڑکوں پر نکل کر اس شہر کے شمال اور مغربی شہروں کی آزادی کا جشن منایا تھا۔
واضح رہےشام کی فوج نے اتوار کے روز حلب کے شمال میں واقع علاقے صالات اللیرمون کو جو دہشتگردوں کا آخری ٹھکانہ تھا آزاد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37Kps3r
0 comments: