
مہنگائی کے خلاف حکومتی اقدامات اور مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کے فیصلے سے مقامی تھوک مارکیٹ میں منگل کوچینی سستی ہو گئی۔
تھوک مارکیٹ میں چینی کے بڑے ڈیلر نےمیڈیا کو بتایاکہ 100کلوگرام چینی کی فی بوری کی قیمت 300 روپے گھٹ گئی ہے۔
جس کے نتیجے میں 100 کلوگرام چینی کی بوری کی قیمت 7800 سے کم ہوکر 7500روپے ہوگئی ہے۔
اس طرح سے تھوک سطح پر فی کلوگرام چینی کی قیمت3روپے کی کمی سے75روپے کی سطح پرآگئی۔
مزید پڑھیں: ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 1.97 فیصد اضافہ
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں مہنگائی کی شرح میں 1.97 فیصد اضافہ ریکارڈ کی گئی۔
چکن17، انڈہ14،گندم 12.63، بیسن 12 فیصد مہنگا ہوا، اسی طرح سبزیاں اور پھل 11سے10 فیصد جبکہ چینی 5 فیصد مہنگی ہوئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31tf9zq
0 comments: