Sunday, February 16, 2020

سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کا عالمی افغان مہاجرین کانفرنس سے خطاب

سیکریٹری جنرل آج عالمی افغان مہاجرین کانفرنس سے خطاب کریں گے
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس آج وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے اور یواین مشنز کیلئے پاکستانی دستوں کی خدمات کی تصویری نمائش کا افتتاح کریں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کی آج مصروفیات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، انتونیوگوتریس آج وزیر اعظم عمران خان سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

سیکریٹری جنرل آج عالمی افغان مہاجرین کانفرنس سے خطاب کریں گے، جس میں افغانستان، ایران سمیت 20 سے زائد ممالک کے وفود شریک ہوں گے، کانفرنس میں یو این ایچ سی آر کےسربراہ فلپوگرانڈی بھی شرکت کریں گے، کانفرنس کا مقصد پاکستان کی 40 سالہ میزبانی اور کاوشوں کو اجاگر کرنا ہے۔

مرکز برائے بین الاقوامی امن واستحکام میں تصویری نمائش آج ہوگی، جس کا افتتاح اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کریں گے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبندکریں گے، جبکہ امن مشنز میں خدمات انجام دینے والے پیس کیپرز سے ملیں گے۔

منعقد کردہ تصویری نمائش پاکستان کی اقوام متحدہ کیساتھ چھ دہائیوں پرمحیط سفرکی کہانی بیان کرتی ہے اور اس میں پاکستانی دستوں کی امن مشنز میں خدمات کی عکاسی کی گئی ہے، پاکستان کے پہلےامن دستے کی کانگو میں1960میں تعیناتی نمائش کاحصہ ہے جبکہ تصاویر میں پاک فوج کی 28 ملکوں میں 46 امن مشنزمیں خدمات کااحاطہ کیاگیاہے۔

نمائش کے شروع میں قائداعظم محمدعلی جناح کی امن سوچ کی عکاسی کی گئی ہے اور یواین سیکرٹری جنرل،60 سال کی شبیہہ،اقوام متحدہ کی فاختہ دکھائی گئی ہے۔

نمائش یواین امن مشنزمیں 157پاکستانی اہلکاروں کی قربانی کا ادراک ہے جبکہ انتونیو گوتریس کا امن کیلئے ایکشن پروگرام بھی نمائش کا حصہ ہے اور امن کیلئے ایکشن کے نکات امن، کارکردگی، عوام، اشتراک اور سیاست واضح ہیں۔

نمائش میں امن مشنز میں78پاکستانی خواتین کی خدمات کودکھایاگیاہے اور پاکستان خواتین دستے تعینات کرنے والا پہلا ملک اور یہ امر نمائش کاحصہ ہے جبکہ پاکستانی امن فوج کیلئےعالمی رہنماؤں کےخیالات بھی نمائش کا حصہ ہیں۔

نمائش میں یواین میں اعلیٰ عہدوں پرفائزرہےپاکستانی نمائندگان تصویروں میں نمایاں ہیں اور ہرخطےمیں امن مشنزکی ترتیب خوبصورت وتاریخی تصاویرسےواضح کی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38zYvAK

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times