Monday, February 17, 2020

یورپی ملک میں عجیب وغریب دیوار دریافت، انسانی عقل دنگ رہ گئی

بیلجیئم میں انسانی ہڈیوں اور کھوپڑیوں سے تعمیر کردہ عجیب وغریب دیوار دریافت ہوئی ہے
یورپی ملک بیلجیئم میں انسانی ہڈیوں اور کھوپڑیوں سے تعمیر کردہ عجیب وغریب دیوار دریافت ہوئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیلجیئم کے شہر جھینٹ میں قائم ایک چرچ سے انسانی ہڈیوں سے تعمیر کی گئی دیوار دریافت ہوئی ہے۔ مذکورہ دیوار زیرزمین تعمیر کی گئی تھی۔

ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ بالغ عورتوں اور مردوں کی ہڈیوں اور کھوپڑیوں سے یہ دیوار 15 ویں صدی کے آخر میں تعمیر کی گئی، کسی خاص مذہبی عقیدت کے طور پر ماضی میں اس طرح انسانی ہڈیاں جمع کی جاتی تھیں۔

محکمہ آثار قدیمہ نے اس دریافت کو بیلجیئم کے لیے بھی اہم قرار دیا ہے۔ اس سے قبل فرانس اور اور چند یورپی ممالک سے بھی اس طرح کی زیرزمین دیواریں دریافت کی جاچکی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ دیوار اس وقت تعمیر کی گئی جب قبرستان کی صفائی کرکے اسے میدانی شکل دی جارہی تھی۔ اس دوران یہ ہڈیاں خاص انداز میں چرچ میں زیرزمین تہہ لگا کر رکھی گئیں جبکہ بیچ میں پیدا ہونے والی خلع کو کھوپڑیاں رکھ کر پر کیا گیا۔ ماہرین مزید تحقیق کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دریافت ہونے والی ہڈیوں سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ مذکورہ ہڈیاں اور کھوپڑیاں بالغ مرد اور عورتوں کی ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UYomhO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times