Thursday, February 13, 2020

افسوسناک خبر، سندھ کے شہر سکھرمیں فلیٹ میں آگ لگنے سے متعدد افراد جانبحق

افوس ناک خبر، سندھ کے شہر سکھرمیں فلیٹ میں آگ لگنے سے متعدد افراد جانبحق
سکھر میں غریب آباد کے علاقےمیں آگ لگنے سے باپ اور 2 بیٹوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت فلیٹ میں پھنسے لوگوں کو نکالا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق بیری چوک کے قریب 4 منزلہ عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، جس نے گراؤنڈ فلور پر بنی دکانوں کو اپنی لپٹ میں لے لیا۔

حکام کے مطابق شدید دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے عمارت کے رہائشی محمد جاوید، اُن کے 2 بیٹے اور ایک بھانجا جاں بحق ہوگیا، جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں گمبٹ کے اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فائر بریگیڈ عملے نے 2 گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37qx62A

0 comments:

Popular Posts Khyber Times