
وزیراعظم عمران خان آج (جمعرات) قطر کے ایک روزہ دورے پرروانہ ہورہے ہیں۔
وزیراعظم کاعہدہ سنبھالنے کے بعداُن کاقطر کایہ دوسرادورہ ہے۔دورے کامقصددوطرفہ تعاون مستحکم کرنا اورعلاقائی صورتحال میںموجودہ تبدیلیوں پرتبادلہ خیال کرناہے۔
وزیراعظم دورے میں قطر کے امیر سے ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امورپر غورکیاجائے گا۔عمران خان قطر کے سرمایہ کاروں اورتاجروں سے بھی ملاقات کریں گے۔
سمندرپارپاکستانیوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقاربخاری اور پٹرولیم کے معاون خصوصی ندیم بابروزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Vm9olY
0 comments: