Sunday, February 23, 2020

امریکی صدر کا دورہ بھارت مودی سرکار کے لیے درد سر بن گیا، شہر شہر مظاہرے

امریکی صدر کا دورہ بھارت مودی سرکار کے لیے درد سر بن گیا، شہر شہر مظاہرے
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ بھارت نریندرمودی کے لیے درد سر بن گیا ہے۔

بھارت کے دارلحکومت دہلی اور علی گڑھ سمیت دیگر شہروں میں مودی حکومت اور متنازع شہریت بل کے خلاف بھرپور احتجاج جاری ہے۔

امریکی صدر کے استقبال کے لئے کرفیو زدہ سڑکیں منہ چڑانے لگیں، اُدھر علی گڑھ میں جاری مظاہروں کے دوران پولیس مظاہرین پر ٹوٹ پڑیں۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا گیا، جس کے نتیجہ میں دو مظاہرین زخمی ہو گئے۔

متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کے بعد علی گڑھ میں انٹر نیٹ سروس معطل کر دی گئی، دہلی کے علاقے موج پور میں دو سو خواتین نے شہریت بل کے خلاف دھرنے کا آغاز کیا۔

بی جے پی کے انتہا پسند وں نے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا،،جس کے بعد دارالحکومت میدان جنگ بن گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PkfRtG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times