Thursday, February 6, 2020

صدر آزاد کشمیر نے ملالہ یوسفزئی سے اہم درخواست کردی، عوام ردِ عمل کی منتظر

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی
صدر آزاد کشمیر سردارمسعودخان نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات میں کشمیر پر آواز اٹھانے کی درخواست کردی۔

صدر آزاد کشمیر سردارمسعودخان نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت انتہا کو پہنچ گئی ہے، عالمی میڈیا اور حکومتیں خاموشی توڑیں، مسئلہ کشمیر صرف عالمی اداروں اور حکومتوں کی ذمہ داری نہیں۔

مسعودخان نے طلبا کی عالمی میڈیا اور حکومتوں کی خاموشی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا نوجوان سوشل میڈیا پر بھارتی مظالم کو بےنقاب کریں، نوجوان عالمی حکمرانوں اور اداروں کو جھنجوڑیں۔

بعد ازاں صدرآزادکشمیرمسعود خان کی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات ہوئی، جس میں انھوں نے ملالہ سے کشمیر پر آواز اٹھانے کی درخواست کردی۔

مزید پڑھیں: مودی نے 6 ماہ پہلے جو قدم اٹھایا تھا، میرا ایمان ہے کشمیر اب آزاد ہوگا: وزیر اعظم پاکستان

یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ مودی نے 6 ماہ پہلے جو قدم اٹھایا تھا، میرا ایمان ہے کشمیر اب آزاد ہوگا، 5 اگست کو مودی وہ غلطی کر بیٹھا ہے جس سے اب پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیرمیں 5 اگست سے اب تک لاک ڈاؤن اور پابندیاں برقرار ہیں اور لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے نفاذ کو 187 روز ہوگئے ہیں، انٹرنیٹ اور موبائل سروس بدستور بند ہیں جبکہ ناکہ بندی، محاصرے اور کاروبار کی بندش نے کشمیریوں کی معیشت تباہ کردی ہے اور گھروں میں محصورنئی نسل تعلیم سے محروم ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GYpj1k

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times