Friday, February 28, 2020

امریکا اور افغان طالبان کے درمیان معاہدے پر دستخط قطر میں ہوں گے

امریکا اور افغان طالبان کے درمیان معاہدے پر دستخط قطر میں ہوں گے
امریکا اور افغان طالبان کے درمیان معاہدے امریکی افواج کے انخلا کا راستہ فراہم کر سکتے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدوں کو پائیدار امن کے لیے اہم قدم قرار دے دیا۔

افغانستان میں امن کی کوششیں رنگ لانے کے قریب پہنچ گئی ہیں، امریکا اور افغان طالبان کے درمیان معاہدے پر دستخط آج قطر میں ہوں گے، امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو قطر جا رہے ہیں، پومپو دوحہ میں طالبان سے معاہدے پر دستخط کے وقت موجود ہوں گے، جب کہ سیکریٹری دفاع مارک ایسپر کابل میں ہوں گے اور افغان حکومت کے ساتھ مشترکہ اعلامیہ جاری کریں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نئے افغانستان میں پائیدار امن کے لیے یہ معاہدے اہم قدم ہے، افغان عوام امن اور نئے مستقبل کے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں، فریقین معاہدوں پر قائم رہے تو جنگ کے خاتمے کا مستحکم راستہ حاصل ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدے افغانستان میں بیس سالہ جنگ کے خاتمے اور افواج کے انخلا کا راستہ فراہم کر سکتے ہیں۔

خیال رہے افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے امریکا اور افغان طالبان میں مذاکرات ایک سال سے جاری ہیں، فریقین کے درمیان معاہدے کی صورت میں افغانستان میں اکیاسی سال سے جاری جنگ کے خاتمے کا امکان روشن ہو گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cbswce

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times