میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ’اپنے علاج معالجے کے لیے لندن آیا ہوں، شہباز شریف یا نوازشریف سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’قومی حکومت ہویا پھر تبدیلی آئے، ملک میں موجود سیاسی عدم استحکام، معاشی بحران کو ختم ہوناچاہیے، اس حق میں ہوں کہ موجودہ صورت حال سے نکلنے کے لیے سیاسی جماعت مذاکرات کریں‘۔
یاد رہے کہ چوہدری نثار پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 785 سے لاہور سے لندن روانہ ہوئے، سیاسی مبصرین کا ماننا تھا کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ لندن میں اہم ملاقاتیں کریں گے اور وہ شریف خاندان سے بھی ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کے خلاف پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی، انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 ، این اے 63 سے بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑا مگر انہیں تحریک انصاف کے امیدوار نے شکست دے دی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3by1f3h
0 comments: