Tuesday, February 25, 2020

شامی فوج کی اہم کارروائی، کس ملک کا ڈرون مار گرایا؟ خطے میں تشویش کی لہر

شامی فوج نے ترکی کے ڈرون کو مار گرایا ہے
شامی فوج نے ترکی کے ڈرون کو مار گرایا۔

شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کی فوج نے ادلب کے جنوبی علاقے میں ترکی کے ڈرون کو سرنگوں کردیا ہے۔

شام کی خبررساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے آج ادلب کے جنوبی علاقے دادیخ Dadikh  میں ترکی کی فوج کے ڈرون کو سرنگوں کردیا ہے۔

شام کی فوج کا کہناہے کہ ہر قسم کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔

مزید پڑھیں: حلب کی آزادی، شام کے عوام نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا

شام کے جنگی طیاروں نے آج  ادلب کے تفتناز ائیر پورٹ پر جہاں ترکی کے فوجی تعینات ہیں بمباری کی۔

شام کی فوج گزشتہ دو ماہ سے ادلب  کو دہشتگردوں سے  پاک و صاف کرنے کیلئے آپریشن کر رہی ہے اور اسے اس میں کافی کامیابیاں بھی ملی ہیں  تاہم ترکی نے جو اس آپریشن کا مخالف ہے دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کے بہانے سے شام کے ایک حصے پر قبضہ کیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2v7LBvt

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times